You are currently viewing کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر پابندی عائد

کراچی (ڈیسک)نگراں  حکومت سندھ نے  کراچی  سمیت  صوبے بھر میں  اسلحہ رکھنے اور اس کی  نمائش پر پابندی عائد کر دی

ذرائع کے مطابق  نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی 25 جولائی تک عائد رہے گی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسحلہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

نگراں حکومت کی جانب سے یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن وعامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رواں ماہ 25 جولائی کوعام انتخابات کا انعقاد ہوگا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.