اسلام آباد(ڈیسک)نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے یکم اکتوبرسے ایسے تمام افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان پر روزمرہ زندگی کے استعمال کی بہت ساری سہولیات کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔
منگل کو این سی او سی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں عوام کو متنبہ کیا کہ یکم اکتوبر سے ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ان پر روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔ لہذا تمام وہ افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں تاکہ ان کی زندگی رواں دواں رہ سکے۔