You are currently viewing اداکارائیں کام کرنے سے کیوں منع کرتی تھیں؟ آغا علی نے بتا دیا

اداکارائیں کام کرنے سے کیوں منع کرتی تھیں؟ آغا علی نے بتا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ کئی اداکاراؤں کے منگیتر نے انہیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کے جواب آغا علی نے بتایا کہ 2016 ، 2017 میں جو ڈرامہ بھی سائن کرتا اس کے بعد مجھے پروڈیوسر کا فون آجاتا کہ آغا آپ کا فلاں ہیروئن کے ساتھ کوئی جھگڑا ہے ؟
اس پر میں انہیں بتاتا کہ میں تو اس ہیروئن سے ابھی تک ملا بھی نہیں، جس پر پروڈیوسر کی جانب سے پوچھا جاتا کہ کہیں ان کے منگیتر سے تو آپ کا کوئی جھگڑا نہیں؟
میں تب بھی انہیں یہی بتاتا کہ مجھے یہی نہیں پتا کہ ان کے منگیتر کون ہیں۔
اداکار کے مطابق ایک بار پروڈیوسر نے مجھے بتایا کہ اداکارہ کے منگیتر انہیں آپ کے ساتھ کام کی اجازات نہیں دے رہے، کیوں کہ وہ آپ سے ڈر رہے ہیں۔
آغا علی کا کہنا تھا کہ کہ دو ہیروئنز کے منگیتروں سے تو میں نے خود فون پر بات کی ان میں سے ایک ہیروئن کے بوائے فرینڈ جو اس وقت نئے نئے اداکار ہی بنے تھے انھوں نے بھی انہیں میرے ساتھ کام کرنے سے روک دیا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ ایک ڈرامہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کررہا تھا جب انھوں نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا کہ میں ایسا کیا کرتا ہوں کہ ہیروئن کے منگیتر منع کردیتے ہیں؟
جس پر میں نے انہیں کہا کہ اگر میری وجہ سے ڈرامہ پروڈکشن کے لیے مشکلات کھڑی ہورہی ہیں تو پیچھے ہٹ جاتا ہوں ۔
آغا علی نے مزید کہا کہ میرے خیال میں لوگ یہ سمجھتے تھے کہ میں جیسے کردار نبھاتا ہوں میں اصل زندگی میں بھی ویسا ہی ہوں کیوں کہ میری سوشل لائف بھی زیادہ نہیں تھی۔
اداکار نے بتایا کہ کئی سال قبل لاہور میں میرے کام پر پابندی لگادی گئی تھی کیوں کہ میں نے ایک پروڈیوسر کو انٹرویو کے دوران تلخ جواب دیئے تھے جس کے بعد انھوں نے مجھے ایک سائن کیے ہوئے پراجیکٹ سے بھی نکال دیا بعد ازاں مجھ پر پابندی لگائی گئی جس کے بعد ایک فرینڈ کے کہنے پر کراچی آنے کا فیصلہ کیا۔