You are currently viewing نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم مستعفی، فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں، جیسنڈا آرڈرن

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم مستعفی، فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں، جیسنڈا آرڈرن

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:19/01/2023 14:10
  • Reading time:1 mins read

ولنگٹن (ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ وہ وزارت عظمیٰ سے دست بردار ہونا چاہتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کے لیے کام کرتی رہوں گی، مگر میں اب اپنا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، میں اپنی بیٹی کو وقت دینا چاہتی ہوں۔ فیصلہ کرتے وقت ان کی آواز بھرا گئی اور آنکھیں نم ہو گئیں۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ میری فیملی ہی ہے جس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اب اسکول جانا شروع کر دے گی، میری چاہت ہے کہ اب میں اس کے ساتھ رہوں۔
مئی 2019 میں جیسنڈا نے ریڈیو سے تعلق رکھنے والے کلارک نامی شخص سے منگنی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نےپارٹی کے سالانہ اجلاس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا، نیوزی لینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر انھیں دنیا کی سب سے کم عمر خاتون حکمران کا اعزاز حاصل ہوا، وہ 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں، عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران جیسینڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کی قیادت کی۔