You are currently viewing نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: مراد علی شاہ احتساب عدالت میں طلب

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس: مراد علی شاہ احتساب عدالت میں طلب

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 26 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کے بعد سیاسی رہنماؤں کو نوٹس بھجوائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کو نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں طلب کیا ہے۔
جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے26 اکتوبرکی صبح 9 بجے ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.