You are currently viewing لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت، نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد27ملزمان کی عبوری ضمانت میں6 اکتوبر تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت، نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد27ملزمان کی عبوری ضمانت میں6 اکتوبر تک توسیع

لاہور(ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب دفتر لاہور کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اورایم پی اے مرزا جاوید سمیت 27 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کی تفتیشی رپورٹ اور دیگر ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ بدھ کو رانا ثناءاللہ،کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر، مرزا جاوید سمیت 27 ملزمان اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس تھانہ چوہنگ میں نیب کی درخواست پر رانا ثناءاللہ اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف نیب لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں جس میں اب 6 اکتوبر تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔ رانا ثناءاللہ اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.