You are currently viewing پنجاب بازی لے گیا، 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس فراہم

پنجاب بازی لے گیا، 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس فراہم

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے لاہور کے 50 مقامات پر شہریوں کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے اعلان کیا کہ لاہور کے 50 مقامات پر فری وائی فائی سروسز کا آغاز ہوگیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”لاہور کے 50 مقامات پر مفت وائی فائی (انٹرنیٹ) کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ دیگر مقامات پر بھی کام کیا جارہا ہے“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ”الحمدللہ، ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا“۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اجلاس کے دوران مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد مختلف عوامی مقامات پر مفت وائی فائی تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ شہری ایک دوسرے سے باآسانی رابطے قائم کرسکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی ٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحی طور پر تعلیمی اداروں، ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر بھی انٹرنیٹ کی مفت سروس کا آغاز کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.