You are currently viewing عدالت عظمٰی: ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

عدالت عظمٰی: ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
عدالت عظمٰی نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی مقرر کردیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بلوجستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔
عدالت عظمٰی نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.