You are currently viewing فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند

فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند

کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ سامنے آگیا۔
دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلی کیشنز ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔
دنیا بھر میں فیس بک اکاؤنٹس لاگ ان نہیں ہو رہے۔

صارفین کے مطابق انہیں انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دریں اثناء سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلی کیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔
ایکس پر صارفین نے جہاں اپنے اکاؤنٹس اچانک بند ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا وہیں صارفین کی جانب سے دلچسپ میمز بھی پوسٹ کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7