You are currently viewing الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا

اسلام  آباد(ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری اور محمد خان ڈاہا کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بدنیتی پر مبنی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا جو الیکشن کمیشن نے خارج کر دیا ہے اس لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر معطل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج حق اور سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہوئی
واضح  رہے کہ  گزشتہ  برستمبر میں   قومی اسمبلی میں  اسپیکر  سردار ایا ز صادق کی  کی جانب سے عمران خان اور  جہانگیر  ترین کے خلاف  ریفرنس  الیکشن کمیشن میں بھجا گیا تھا