کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر غداری نہ کرتے تو بانی پی ٹی آئی آج جیل میں نہ ہوتے۔
سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان غداروں کے لیے پارٹی میں نو انٹری ہے۔
تحریک انصاف سندھ کے صدر نے کہا کہ 8 فروری کی رات تک یہی سمجھا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نے پارٹی سے غداری کی ہے اس نے بانی چیئرمین سے غداری کی ہے، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے غداری نہ کرتے تو وہ آج جیل میں نہ ہوتے۔