You are currently viewing فکسرزکی سرفراز احمد کو پھنسانے کی کوشش ناکام

فکسرزکی سرفراز احمد کو پھنسانے کی کوشش ناکام

لاہو ر(ڈیسک)دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدکواسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ،کپتان نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کپتان سرفراز احمد کو بکیز نے جال میں پھنسانے کی کوشش کی مگرانھوں نے انکار کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری رپورٹ کردی، اس سے حکام خواب غفلت سے جاگے اوربظاہر انتظامات سخت کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دبئی میں جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے اسی ہوٹل میں شاپنگ مال بھی موجود ہے جہاں سرفراز احمد اپنی فیملی کے ہمراہ تھے تو اس دوران ایک مشکوک شخص نے انہیں روکا اور بات کرنا چاہیے جس پر سرفراز احمد اسے اپنا مداح سمجھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ مشکوک شخص حلیے سے پاکستانی معلوم ہوتا تھا اور اس نے سرفراز احمد کو میچ سے پہلے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا

ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.