You are currently viewing شرجيل انعام نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ دگنی کردی

شرجيل انعام نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ دگنی کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجيل انعام ميمن نے کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی ہدايت کردی ہے۔
شرجيل انعام میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس اور دیگر مسائل حل کریں گے۔
اس بات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنے والے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور نائب صدر رشید میمن سے گفتگو میں کیا۔
پریس کلب کے وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجيل انعام ميمن کو دوبارہ محکمہ اطلاعات کی وزارت ملنے پر مبارکباد دی اور پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کی گرانٹ بڑھانے کی درخواست کی۔
شرجيل انعام میمن نے ڈی جی انفارمیشن سلیم خان کو گرانٹ بڑھا کر 10 کروڑ روپے کرنے کی سمری تیار کرکے بھیجنے کی ہدایت کی۔
شرجيل انعام میمن نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں گے، محکمہ اطلاعات صحافیوں سے ہر وقت رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے پلاٹس سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.