You are currently viewing ڈان لیکس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ واپس لے لیا گیا

ڈان لیکس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(ڈیسک)آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ واپس لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈان لیکس کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا ہے ،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ29اپریل کا ٹوئٹ کسی ادارے یا فرد کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا ،29اپریل کا ٹوئٹ غیر مؤثر ہوگیا ہے ،ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیاہے،رپورٹ کے پیرا 18کی سفارشات کو وزیراعظم نے منظور کرلیا،اب 29اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ بے معنی ہوگیا،پاک فوج پاکستان کے آئین کی عملداری کویقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے،پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔