کراچی (ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے اضافے سے 125600 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کمی سے 1661 ڈالر فی اونس ہے۔