You are currently viewing بلندیوں  کے بعد مندی،اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

بلندیوں کے بعد مندی،اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی سرگرمیوں کا آغاز  منفی رجحان سے ہوا، سیاسی صورتحال کے سبب سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاف ایکس چینچ کے بینچ مارک 100 انڈیکس نے کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے کیاجبکہ ایک موقع پر انڈیکس 302 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 989 کی سطح پرگر گیااور مارکیٹ ماہرین کے مطابق کاروباری حجم کم ہونے کے سبب انڈیکس کی گراوٹ زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ سے اسٹاک مارکیٹ میں کافی تیزی دیکھی گئی ہے جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں  کو عبور کیا ۔