You are currently viewing سانحہ نوشکی: دہشت گردوں کی شناخت، 4 مشتبہ افراد سے تفتیش

سانحہ نوشکی: دہشت گردوں کی شناخت، 4 مشتبہ افراد سے تفتیش

نوشکی (نیوز ڈیسک) نوشکی میں چند روز قبل مسافروں کو بس سے اغوا کرکے قتل کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نوشکی میں 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے ہیں۔
پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ حراست میں لیے گئے 4 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کے مسافروں کو دہشتگردوں نے نوشکی میں قومی شاہراہ پر اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.