You are currently viewing خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات کل سے شروع ہوں گے

خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے۔
چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصراللہ یوسفزئی کے مطابق صوبہ بھر میں 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلبا اور 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات امتحانات میں حصہ لیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 8 بورڈز کے تحت منعقدہ امتحانات کے لیے 3 ہزار 528 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
چیئرمین پشاور بورڈ کے مطابق صوبہ بھر میں پہلی بار تمام بورڈز ایک ساتھ امتحان لیں گے اور تمام امتحانی پرچے ایک جیسے ہوں گے۔
پروفیسر نصراللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور بورڈ کے تحت 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلبا، 61 ہزار 879 طالبات امتحان میں شریک ہوں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.