You are currently viewing صدر مملکت کل سہ پہر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

صدر مملکت کل سہ پہر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت کا خطاب آئینی تقاضہ اور پارلیمانی روایت ہے۔
پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہوگا۔
روایت کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر شریک ہوتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی بھی روایت ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.