کراچی(ڈیسک ):سانحہ سیہون میں ملوث دہشت گرد نادر عرف مرشد کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے۔
سانحہ سہون سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشت گرد نادر نے انکشاف کیا ہے کہ سانحے سے قبل کالعدم جماعت کے چار کمانڈرز سے رابطے میں رہا، میرے ساتھیوں میں رحیم بروہی، مولوی ابراہیم اور جارو مہر شامل تھے۔ دہشت گرد نادر کے مطابق دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفی عرف ڈاکٹر تھا جو لال مسجد کے مولانا عبدالرشید غازی اور مولانا عزیز کا قریبی رشتے دار ہے۔نادر نے انکشاف کیا کہ رابطے کیلئے تھریما نامی ایپلیکیشن کا استعمال کیا، محبوب نامی شخص کی رہائش گاہ پر خودکش بمبار سے ملاقات ہوئی۔ سیہون شریف کے مزار میں مرکزی راستے سے داخل ہوئے، دہشت گرد خودکش بم دھماکے کے بعد روجھان مزاری فرار ہوئے، دہشتگرد نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے رہے۔
(این این آئی)