لاہور(ڈیسک) ورلڈالیون کے خلا ف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے قومی ٹیم آج سے لاہور کے قذافی اسٹیدیم میں پریکٹس آغاز کرے گی
پی سی بی کے مطابق ورلڈ الیون کے لئے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سے 13 نے قذافی اسٹیڈیم میں رپورٹ کردیا اور ٹیم آج سے بھرپور پریکٹس کرے گی۔ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم احمد شہزاد، فخر زمان، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز، عثمان شنواری، شاداب خان، عمر امین، عامر یامین اور سہیل خان پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی مہمان ٹیم ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل، ڈیوڈ ملر، جارج بیلی، ٹم پین، سیموئل بدری، بین کٹنگ، پال کولنگ وڈ، گرینٹ ایلیٹ، تمیم اقبال اور تھسارا پریرا پر مشتمل ہے