You are currently viewing حکومت سموگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،مسرت جمشید چیمہ

حکومت سموگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ،مسرت جمشید چیمہ

لاہور (ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت سموگ پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، معزز عدالت کی جانب سے جو بھی احکامات دئیے گئے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیاہے۔

پارٹی رہنماوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں نے سموگ پر قابو پانے کے لئے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے تھے ۔ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد ہے اس کے ساتھ فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے اور انہیں جرمانے کئے جارہے ہیں ،ا سی طرح دھویں کے ذریعے فضا کو آلودگی کرنے والی فیکٹریوں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں اور بھاری جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت خصوصاجعلی راجکماری کی جانب سے سیاست میں پھیلائی گئی آلودگی کا بھی خاتمہ ممکن بنائیگی ۔