کراچی (ڈیسک) حکومتی اقدامات کے بعد ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ مزید کم ہو گئے، پانچ روپے کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307روپے پر آ گیا۔
حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں پر کریک ڈائون کے نتیجے میں ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ میں کافی کمی آ گئی، چار روز قبل تک ڈالر 330روپے کے لگ بھگ ٹریڈ ہو رہا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں کمی کے اثرات انٹر بینک مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئے، ڈالر کی انٹر بینک مارکیٹ میں تقریباً 2روپے کی کمی واقع ہوئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 305روپے تک نیچے آ چکی ہے۔
آئی ایم ایف نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے، دونوں مارکیٹوں میں زیادہ سے زیادہ 1.25فیصد تک کا فرق قابل قبول ہے۔
کچھ روز قبل تک دونوں مارکیٹوں میں 8فیصد کا فرق پایا جا رہا تھا جو حکومتی اقدامات کے بعد اب 0.7تک کم ہو گیا ہے۔