You are currently viewing عدالت نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو کل طلب کر لیا

عدالت نے وزیر داخلہ چودھری نثار کو کل طلب کر لیا

اسلام آباد(ڈیسک)مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملے پر عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے معاملے پر عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کیخلاف دائر درخواستوں میں کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ یہ معاملہ بیوروکریسی پر نہیں چھوڑیں گے۔اس حساس معاملے میں پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑے تو کروں گا بھینسے ، گینڈے ، کتے یا سور سب بلاک ہونے چاہئیں اگر بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں۔اس موقع پر عدالت نے وزیرداخلہ چودھری نثار کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ بتائیں کہ حکومت نےاس اہم ایشوپراب تک کیااقدامات اٹھائے۔