You are currently viewing ویمن ورلڈکپ: قومی ٹیم کی نا قص کارکردگی کی رپورٹ پی سی بی کو ارسال

ویمن ورلڈکپ: قومی ٹیم کی نا قص کارکردگی کی رپورٹ پی سی بی کو ارسال

اسلام آباد (ڈیسک) انگلینڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ کپ کے ساتوں میچز میں عبرتناک شکست کے بعد چیرمین پی سی بی نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کی وجہ جاننے کی ہدایت کی تھی تاہم اب ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس کی وجہ اور خامیوں پر مبنی رپورٹ پی سی بی حکام کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ کے میں بتا یا  کیا ہے کہ  ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر ، منیجر عائشہ اور چند سینئر کھلاڑیوں کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی۔رپورٹ میں کپتان ثنا میر کو سیلف سینٹرڈ شخصیت کی مالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا میر ٹٰم اور نئی کھلاڑیوں کے بجائے اپنی پرفارمنس کی فکر مند رہتی ہیں۔ہیڈ کوچ نے رپورٹ میں ٹیم کی بہتری کے لئے نئی منیجر اور نئی کپتان لانے پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ ویمن ورلڈ کپ کے تمام میچز میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ویمن ٹیم رینکنگ میں تمام ٹیموں سے پیچھے رہی تھی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.