پھولنگر(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چند دنوں کی بات ہے ،مخالفین کا سیاسی مستقبل ختم ہوجائے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے پھول نگر میں “لفٹ ایری گیشن اسکیم” کیلیے 30کروڑ روپے کا اعلان کیا اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین نےپاکستان کےساتھ مل کرترقی کےلیےجومنصوبےبنائےہیں وہ بےمثال ہیں ،عوام سے مخاطب ہوکر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اسلیے خوش ہوں پھول نگر کے لوگوں نے ہم سے بےوفائی نہیں کی، اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو ہمیشہ مسکراتا رکھے، بہت دیر سے میری خواہش تھی کہ میں پھول نگر آؤں اور 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا جائے گا۔
میاں صاحب نے کپتان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مخالفین ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، میدان میں جمع ہونے والوں کو پھول نگر والوں نے گھاس نہیں ڈالا، یہ اس مینڈیٹ کی توہین کررہےہیں جس نےانہیں خیبرپختونخواکی حکومت دلوائی اور ہم نے اٹک قلعےجیسے جیل کاٹی، جلا وطنی کاٹی،مخالفین نےنہیں کچھ نہیں دیکھا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کا جلسہ منعقد کرنےکیلیے مخالفین کو 2،2 ماہ کی محنت کرنی پڑتی، ہم کسی چیز سے خوفزدہ ،ڈرنے والے نہیں، صرف اللہ سے ڈرتے ہیں اور انشاءاللہ یہ 5سال بھی پورا کریں گے اور اگلے 5سال بھی۔