You are currently viewing سوئنگ کے سلطان  وسیم اکرم کا  محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ نے کا مشورہ

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا محمد حفیظ کو بولنگ چھوڑ نے کا مشورہ

کراچی (ڈیسک)  سوئنگ کے سلطان،سابق کپتان اور پی ایس ایل تھر ی میں ملتان سلطان  کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ  ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن کوغیر قانونی قرارد دیئے جا نے کے بعد  اب محمد حفیظ  بولنگ کو خیرباد کہہ  کر اپنی ت توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پرمرکوز کر نے کی ضرورت ہے

کراچی  میں  میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وسیم اکرم نے کہا کہ پابندی لگنے میں محمد حفیظ کا اپنا قصور بھی ہے، وہ مسلسل بولنگ کرنے کے دوران تھکن کا شکار ہوجاتے تو بازومیں خم بڑھ جاتا تھا، اگر میں حفیظ کی جگہ ہوتا تو بولنگ کوخیر باد کہہ کر اپنی توجہ مکمل طور پر صرف بیٹنگ پر ہی مرکوز رکھتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ محمد حفیظ کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھے آل رائونڈر کی سہولت میسر تھی لیکن یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے، بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی پر ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قراردیے جانے کے بعد اب حفیظ کو اپنی توجہ بیٹنگ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس شعبے میں مزید محنت کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.