دبئی(ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے ویزوں کا نیا نظام قائم کر کے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے
یو اے ای کے حکمران شیخ محمد راشد المکتوم بن ناہیان نے اتوار کے روز اپنی وزارت کے اجلاس میں وزراء پر زور دیا کہ دنیا کو دعوت دیں کہ ذہین اور باصلاحیت افراد متحدہ عرب امارات میں اپنا مستقبل بنائیں یہ مواقع کے سرزمین ہے جہاں سائنس دانوں ،صحت ،طب،تحقیق اور ایجادات کے حامل ذہین افراد کے لیے دروازے کھلے ہیں۔واضح رہے کہ عرب ملکوں میں غیر ملکیوں کو خصوسی استثنات حاصل نہیں ہوتے تاہم شیخ راشد نے پہلی بار یہ حیران کن اعلان کیا ہے کہ باصلاحیت افراد کو استثنا دیا جاسکتا ہے خلیجی ریاستیں خاص طور پر دبئی اس وقت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش زمین ثابت ہورہی ہیں یہاں برطانیہ اور یورپ کے لوگوں کی بھی بہت بڑی تعداد ملازمتوں اور کاروبار میں شریک ہے ۔شیخ محمد راشد نے کہا ہے کہ ذہن دنیا بھر میں کہیں بھی ہوں انہیں یو اے ای کے حاصل کیا جائے۔