You are currently viewing کشمیریوں کے حق خود داریت کے لئے عالمی سطح کے ہر فورم پر بات کریں گے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف

کشمیریوں کے حق خود داریت کے لئے عالمی سطح کے ہر فورم پر بات کریں گے ،وزیر اعظم میاں نواز شریف

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کشمیریوں کے حق خود داریت کے لئے عالمی سطح کے ہر فورم پر بات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف نے  اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی  پیش کردہ تما م قرار دادوں کے مطابق  حق خود داریت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اس مسئلے کو عالمی سطح کے ہر فورم پر اجاگر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا ایک نا مکمل ایجنڈا ہے اور پاکستانی عوام ہر وقت کشمیری مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ ہمارے دل صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں کشمیر کے لئے بھی دھڑکتے ہیں پاکستان ہمیشہ  سےبھارتی تشدد اور بربریت کے خلاف رہاہے ۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام سے کہا کہ وہ  کشمیری بھائیوں کے لئے جدو جہد جاری رکھیں۔