اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد میں پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ حکمران غریب عوام کا تیل نکال کر سر پہ لگا رہے ہیں لیکن بال پھر بھی نہیں نکلیں گے،
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 80 فیصد صارفین کا تعلق غریب طبقے سے ہے، اس کے باوجود حکومت 35 روپے لیٹر والا تیل عوام کو 80 روپے لیٹر میں فروخت کررہی ہے اور غریب صارف کو دو روپے یونٹ والی بجلی سات روپے یونٹ میں بیچی جارہی ہے جبکہ سی پیک کی سیکیورٹی کے نام پر بجلی صارفین سے 17 ارب روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ ہم غریب عوام کا تیل نکال کر سر پر لگا رہے ہیں لیکن سر پر بال پھر بھی نہیں نکلیں گے۔