لاہور (ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق لا ہور ہا ئی کو رٹ کے افسروں کے اثاثوں کےسالانہ تفصیلا ت طلب کر لی گئیں ،اس حوالے سے نو ٹیفکیشن بھی جا ری کر دی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنے اور خاندان کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ، تفصیلات میں منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد کی وضاحت کی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے افسروں کو 31 جولائی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے