اسلام آبا د(ڈیسک) پاکستان کر کٹ ٹیم کے کھلا ڑیوں کو 5جولائی کو وزیر اعظم ہا ؤس مد عو کر لیا گیا آئی سی سی چیمپنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں وزیراعظم نواز شریف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا
ذرائع کے مطابق اب اس اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو 5 جولائی کو وزیر اعظم ہاؤس مدعو کرلیا گیا ہے جہاں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامی چیک تقسیم کریں گے، کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ کا چیک دیا جائے گا۔اسی طرح ہیڈ کوچ سمیت 13 آفیشلز کو50،50 لاکھ روپے کےچیک دیئے جائیں گے، وزیراعظم نے انعامات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپےکی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے