کراچی (ڈیسک) میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا کہ گورنر سندھ محمد زبیر سیاسی کارکن ہیں ، استعفا دیدیں، کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گورنر سندھ کو تنقید کا نشانہ بنایا ، کہا کہ گورنر سندھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں،محمد زبیر سیاسی کارکن ہیں ، استعفا دیدیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، گورنر غیر جانبدار ہوتا ہے، گورنر سیاسی کارکن ہیں، اپنا عہدہ چھوڑ کر پنجاب کے وزیر بن جائیں۔انہوں نے مزید وزیر اعظم کی بھارتی تاجر سجن جندال سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیر اعظم جندال سے خفیہ ملاقات کررہے ہیں جس پر شکوک و شبہات ہیں ساتھ ہی ساتھ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے لیے عوام کو دھوکا دیا ہے، لوڈ شیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کا دعویٰ پورا نہیں ہوا