You are currently viewing لاہورالیکشن میں ملکی ترقی کو فتح ملی، وزیر داخلہ احسن اقبال

لاہورالیکشن میں ملکی ترقی کو فتح ملی، وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا  کہنا ہے کہ لا ہور کے این اے 120 میں ملکی ترقی کو فتخ ملی اور عوام نے  نواز شریف کی قیا دت پر اعتماد کا اظہا رکیا

اسلام آباد میں ایشیا پیس فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لاہورالیکشن میں ملکی ترقی کو فتح ملی، عوام نے نوازشریف کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا جب کہ کارکنوں کو غائب کرنے میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی دوسراملک اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں استعمال نہ ہونے دے جب کہ کوئی بھی ملک میں دہشت گردی کرائے گا اس کے خلاف آوازاٹھاتے رہیں گے

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا نہیں ہے جیسا سی این این دکھاتا ہے، پاکستان پر امن ملک ہے اور ملک میں امن بحال ہوچکا ہے، پاکستان میں کاروبار کی راہیں کھل چکی ہیں ، مجھے توقع ہے کہ فلم فیسٹیول کے شرکا پاکستان کے لیے سفیر کا کردار کریں گے اور غیر ملکی فلمساز پاکستان سے واپس جاکر پاکستان کے بارے میں مثبت رائے دیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.