You are currently viewing شرجیل خان کا پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ

شرجیل خان کا پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ

لاہور (ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزایافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کرنے کافیصلہ کرلیا ہے

ذرائع کےمطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے جس میں پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو چیلنج کریں گے، ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے غیرجانبدار ثالث کو کیس بھجوانے کی درخواست کی جائے گی

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جن میں سے اڑھائی سال کی معطل سزا شامل تھی جس کا اطلاق ان کی عبوری معطلی کی تاریخ 10 فروری 2017 سے کیا گیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.