کراچی (ڈیسک) سندھ پولیس میں پہلی بار افطار کے لیے خطیر رقم جاری کردی گئی، کراچی سمیت سندھ میں افطار کی مدمیں 2 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ میں کراچی پولیس کے لیے 52 لاکھ 50 ہزار روپے جب کہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ کو 5 لاکھ روپے کا علیحدہ فنڈ جاری کیا گیا ہے تاکہ ہر ایک اہکار کو دوران ڈیوٹی افطاری مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کسی اہلکار کو دوران ڈیوٹی افطاری کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہر جوان تک افطار پہنچانے کی ذمےداری متعلقہ ایس ایس پی کے ذمے ہے۔اے ڈی خواجہ نے افطار کی تقسیم کے طریقے کار سے متعلق بتایا کہ سندھ پولیس اورٹریفک پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹی کی جگہ پر افطاری پہنچائی جاتی ہے جس کے لیے افطار کا پیکٹ تیار کرکے متعلقہ تھانے بھیج دیا جاتا ہے، جہاں سے ایک ایک اہکار تک تقسیم ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سندھ نے ہدایت کی تھی کہ رمضان المبارک سیکورٹی، ٹریفک پلان پر عمل درآمد تمام تر ترجیحات کو پیش نظر رکھ کر یقینی بنایا جائے اور مساجد،امام بارگاہوں، نمازتروایح کے دیگر کھلے مقامات کی خصوصی سیکیورٹی کو فوکس کیا جائے