لاہور (ڈیسک) نیب لاہورنے اسلام آباد نیب کو اگاہ کیا ہے کہ نواز شریف، حسن نوازاورحسین نواز کو جاری ہونے والے سمن جاتی امرا کے سیکیورٹی افسر نےوصول کرلئے ہیں
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اسلام آباد احتساب بیورو کو سمن وصولی کی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوازشریف، حسن اور حسین نوازشریف کو جاری ہونے والے سمن لاہور میں ان کی رہائش گاہ جاتی امرا کے سیکیورٹی آفیسر نے وصول کرلئے ہیں
احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نواز کو 2 ریفرنسوں العزیزیہ سٹیل ملز اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے اندرون و بیرون ممالک اربوں روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے ریفرنسز پر سمن جاری کر کے ذاتی حیثیت میں منگل 19ستمبر جب کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں بدھ 20 ستمبر کو طلب کیا ہے اور عدالت نے شریف فیملی کے سمن ان کی لاہور میں دونوں رہائش گاہوں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے پتہ جات پر بھیجے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ملزمان19 ستمبر بروز منگل احتساب عدالت میں حاضر ہو کر خود پر لگے الزامات کا جواب دیں۔