You are currently viewing پاکستان اورچین مل کردشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ

پاکستان اورچین مل کردشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اورچین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف  سازشوں کو ناکا م بنائیں گے

ذرائع کے  مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور چینی سفیر سن وی ڈونگ کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی راہداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چینی سفیر سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات دو طرفہ خیرسگالی اوراقتصادی ودفاعی تعاون پر استوار ہیں اور پاک چین راہداری دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی علامت ہے، پاکستان اور چین مل کر دشمنوں کی سی پیک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سی پیک کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، ایف سی بلوچستان کو شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیا گیا

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.