اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسپیکرنےاگرہماری بات نہیں سنی تواپوزیشن سےمشاورت کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر کا حصہ بھی عدالت میں زیر بحث ہے، ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے، عدالت میں یہ لوگ آرٹیکل66کاسہارا لینا چاہ رہےہیں اور آج یہ لوگ تقریر سے لاتعلق ہونا چاہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کے قوانین میں ترمیم ہونی چاہئے، ہم الیکٹورل ریفارم پرسنجیدہ ہیں اورآگےبھی مضبوط اورسخت قدم اٹھائیں گے، وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب پارلیمنٹ کا حصہ ہے، کل قومی اسمبلی اجلاس میں عمران خان نہیں جائیں گے، ہماری گزارش ہےکہ قومی اسمبلی اجلاس میں ہماراگلانہ دبایاجائے، امید کرتےہیں کہ اسپیکرہمیں بولنےکاپوراموقع دیں گے اور ملتان کےلوگوں کوسیوریج نظام،اسکولزاوراسپتالوں کی ضرورت ہے۔