You are currently viewing وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وفاقی وزیر مملکت واطلاعات مریم اورنگزیب ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ،احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی شریک تھے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کو پاور پلانٹ کی پیداواربڑھانے اورنئے منصوبوں پربریفنگ دی گئی جب کہ ستمبر2018تک طلب اوررسد کا جامع نظام بنانے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے توانائی کمیٹی کی ایل این جی  کے 1200 میگاواٹ کا نیا منصوبہ لگانے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مستقبل میں توانائی ضروریات کوپورا کرنے کے لیے مربوط نظام تشکیل دیا جائے اوروزارت پانی و بجلی 2023 تک بجلی کی طلب اوررسد کی تجریہ رپورٹ تیارکرے۔وزیراعظم نوازشریف نےلوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں، پاورپلانٹس کی مرمت اوردیکھ بھال کا کام بروقت مکمل کیا جائے جبکہ رمضان المبارک میں مرمتی کاموں کے نام پرکوئی پاورپلانٹ شٹ ڈاؤن نہ کیا جائے۔