لندن(ڈیسک) لاردز کے میدان میں پاک انگلینڈ آمنے سامنے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ہوگیا جبکہ پاکستانی شاہین فل فارم میں نظر آرہے ہیں۔
تیسرے دن کا آغاز ہوتے ہی شاہینوں نے اپنے کھیل کے جوہر دکھانا شروع کردیے پہلے سیشن میں آتے ہی تینوں بچے ہوئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی انگز میں پاکستان کے 339 رنز کےتعاقب میں مجموعی طور پر 272 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستانی اسٹار پلئیر یاسر شاہ نے 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ وہاب ریاز ایک وکٹ اور 1 رن آؤٹ ، محمد عامر اور راحت علی نے ایک ایک انگریزی کھلاڑیوں کو پولین واپس بھیجا۔
پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ پر 67 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پہلی انگز میں پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے سینچری اسکور کی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کوک 81 رنز بنا کر محمد عامر کی بال کا شکار بنے۔
پاکستانی ٹیم اب سے کچھ دیر میں اپنی دوسری انگز کا آغاز 67 رنز کی برتری کے ساتھ کرے گی۔