You are currently viewing بابائے خدمت ایدھی کے نام ایک اور اعزاز

بابائے خدمت ایدھی کے نام ایک اور اعزاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کے مالیاتی ادارے اسٹیٹ بینک نے معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے اعزاز میں پچاس روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےپر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا، عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی   سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور چیئرمین اسٹاک ایکسچینج منیر کمال سمیت کئی  نامور افراد نے شرکت کی ۔

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں  فلاحی خدمات سرانجام دینے میں سب سے پہلا نام ایدھی صاحب کا ہے جس کے باعث  ایدھی صاحب کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےایدھی صاحب کی لازوال خدمات کو  خراج تحسین پیش کرنے کے لئے  میں 50 روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ایدھی صاحب پر  لوگوں کا اتنا  اعتماد  ہی تھا جو کروڑوںروپے کے عطیات  ایدھی فاؤنڈیشن کو د یے جاتے تھے  ۔

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی صاحب کا مشن تھا کہ وہ اپنےبعد بھی  ایک ادارہ چھوڑ جائیں جو ان کے بعد بھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتا رہے ۔

ایدھی فاؤنڈیشن کو 100ایمبولینس کی اشد ضرورت ہے :فیصل ایدھی 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن کو  100 ایمبولینسیز کی اشد  ضرورت ہے جس کےلئے  عوام سے اپیل ہے کہ ایک روپیہ عطیہ دے کیونکہ  ایدھی صاحب تو چلے گئے لیکن اپنے پیچھے یادیں اور اپنا جاری  مشن چھوڑ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  دنیا بھر میں ایدھی صاحب کو ” فادر ٹیریسا” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ ایدھی نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی فلاح کے لیے وقف کی تھی اور  جو بات انہیں مدر ٹریسا سے ممتاز کرتی تھی وہ ان کا مذہب کی قید سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کرنا تھی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.