You are currently viewing نوازشریف نے ہمیشہ  پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،اعتزاز احسن

نوازشریف نے ہمیشہ پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،اعتزاز احسن

اسلام آبا د(ڈیسک)  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اب دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب ریفرنس میں ان کے خلاف فیصلہ لازم ہے اور وہ مشکل میں ہیں لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  اور سینیٹ  میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہنوازشریف نے ہمیشہ فوج، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا،  جنرل اسلم بیگ کے ساتھ مل کر بے نظیر کی حکومت کے خلاف نوازشریف ہی کھڑے ہوئے، ججوں پر دباؤ ڈال کر بے نظیر کو سزا بھی دلوائی،  یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے میں بھی ان ہی کا ہاتھ تھا اب پیپلزپارٹی کے ان کے ساتھ بیٹھنا مشکل ہوگیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.