کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی وسابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نیب کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سے محبت ہے مجھے ایئر پورٹ کے اندار سے گرفتار کیا گیا جبکہ نواز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب کو ایئر پورٹ تک رسائی نہیں دی گئی
سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ترجمان نیب کہتے ہیں سب کے ساتھ یکساں معاملات ہورہے ہیں لیکن وہ کس کوبیوقوف بنارہے ہیں، پیپلزپارٹی مخالفین کے خلاف کیسز زیرالتوا کیوں ہیں؟ ای سی ایل کی ایک ہی پالیسی کیوں نہیں ہے؟
شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی، مجھے ایئرپورٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا، نیب کا دہرا معیار ہے یا نوازشریف کے ساتھ مک مکا ہے؟ نیب کونواز لیگ سے محبت ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں نوازشریف نے بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی تھی، نواز شریف کن نظریات کی بات کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن پر پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے جس پر نیب نے انہیں سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا اور عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا