اسلام آباد (ڈیسک) نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زدراری کی بریت کے خلا ف ہائی کورٹ جانے کا کرنے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کے لیے نیب کی پراسیکیوشن برانچ نے درخواست کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کے مکمل ہونے کے بعد اپیل جلد دائر کردی جائے گی
یاد رہےکہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس میں بری کیا تھا