You are currently viewing کسی افسر کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ جھوٹے مقدمات بنائے،وسیم اختر

کسی افسر کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ جھوٹے مقدمات بنائے،وسیم اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مئیر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ  شہر کے مفاد میں انہےضمانت دی جائے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ انکےخلاف جھوٹے ،من گھڑت مقدمات بنائے گئےہیں، کسی افسر کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ جھوٹے مقدمات بنائے جبکہ مئیر  وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے ماضی میں ان سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں، سب باتیں بھول کر اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

ایم کیوا یم پاکستان کے رہنما اور کراچی کے مئیر وسیم اختر کا کہنا تھاکہ بانی متحدہ کے ملک دشمن بیان کواون نہیں کرتے،اورملک مخالف بیانات غداری کے زمرے میں آتے ہیں اوران  پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ گورنر بھی ڈپٹی میئر کے ساتھ دورے پر گئے جبکہ گورنر بھی ڈپٹی میئر کے ساتھ دورے پر گئے۔