اسلام آباد (ڈیسک ):نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ کھولنے کی اپیل دائر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما نظر ثانی اپیلوں کے فیصلے میں نیب کو ایک ہفتے کے اندر حدیبیہ پیر ملز کیس کو دوبارہ سے کھولنے کی کی ہدایت کی تھی جس پر نیب حکام نے عدالت کو حدیبیہ کیس پر اپیل دائر کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ آج نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کو دوبارہ سے کھولنے کے لیے اپیل دائر کردی ہے نیب حکام نے سپریم کورٹ میں جو اپیل دائر کی ہے وہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کے کیس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔
نیب کی جانب سے دائر اپیل میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں ان پر تحقیقات ہو نی چاہیے،نیب کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ ایسے چیزیں ہیں جن کی نیب تحقیقات کر نا چاہتا ہے