You are currently viewing اسپاٹ  فکسنگ اسکینڈل : خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی عائد

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل : خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی عائد

لا ہور (ڈیسک) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر خالد لطیف پر 10لا کھ جرمانا سمیت پانچ سال پابندی کی سزاسنادی ،

آج لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا‘ اور پانچ سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کرکٹر خالد لطیف پراینٹی کرپشن قوانین کی 6شقوں کی خلاف ورزی کاالزام تھا‘ خالد لطیف اور شرجیل خان کو فروری میں چارج شیٹ دی گئی تھی‘ دونوں کھلاڑیوں نے الزامات سے انکار کیا تھا

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں خالد لطیف اور شرجیل خان اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو معطل کردیا تھا

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.