You are currently viewing پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی آرمی چیف سے اپیل

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی آرمی چیف سے اپیل

کراچی(ڈیسک)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے  کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب بند کردیں کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ سہولیات نہ دے کر حکمران عوام کوسب سے بڑے دہشتگرد بنا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے 16 نکات پر 18 دنوں تک دھرنا دیا، ہمارے مطالبات میں نالوں کی صفائی اورپانی کی فراہمی شامل تھی،ہمارے مطالبات پر حکومت وقت نے کان نہیں دھرا، ہمیں ان حکمرانوں سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ انہیں ایسا ہی رہنا ہے،اصل فیصلہ پاکستان، سندھ اور کراچی کی عوام کو کرنا ہے کہ انھیں کیاکرناہے، عوام کب تک خاموشی سے لاشیں اٹھاتے رہیں گے وہ آواز کیوں نہیں اٹھاتے، حکمرانوں نے22 کروڑ لوگوں کو دہشتگرد بنادیاہے، وہ آرمی چیف سےاپیل کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب بند کردیں کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ سہولیات نہ دے کر حکمران عوام کوسب سے بڑے دہشتگرد بنا رہے ہیں۔