You are currently viewing ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی اختیارات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایم کیو ایم پاکستان کی بلدیاتی اختیارات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی اختیارات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت اختیارات اور وسائل میئر اور بلدیاتی اداروں کو منتقل کرے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بلدیاتی اختیارات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ،درخواست میں عدالت سےا ستدعا کی گئی ہے کہ سندھ حکومت اختیارات اور وسائل میئر اور بلدیاتی اداروں کو منتقل کرے۔سندھ کا نام نہاد بلدیاتی نظام بہت بڑا فریب ہے، میئر اور بلدیاتی ادارے نمائشی ہیں کیونکہ سارے وسائل اور اختیارات صوبے کے پاس ہیں، اختیارات صوبوں سے نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں جب کہ اختیارات کو گلیوں اور محلوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل144 اے کی روح کے مطابق اختیارات اور وسائل سندھ حکومت بلدیاتی اداروں اور میئر کو منتقل کیے جائیں ۔